پاک فوج اورحکومت نےسیلاب متاثرین کی بحالی میں کردار ادا کیا ،شکرگزار ہیں، بیرسٹر گوہر

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے خیبرپختونخوا کو بری طرح متاثر کیا ہے، کئی علاقے اب بھی مشکلات کی لپیٹ میں ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو زیادہ سے زیادہ مدد کی ضرورت ہے۔

 میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج، وفاقی اور صوبائی حکومت نے ریلیف کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، تاہم عوامی مشکلات اتنی شدید ہیں کہ مزید امدادی اقدامات ناگزیر ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بونیر میں سو سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ وہاں رہائش پذیر اقلیتی برادری کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دل کھول کر متاثرین کی مدد کریں تاکہ اس مشکل وقت میں انہیں سہارا مل سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔