اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وفاقی حکومت نے البرٹا کی دیہی اور مقامی (Indigenous) کمیونٹیز میں معاشی ترقی کے لیے 5.9 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں 375 نئی نوکریاں پیدا ہونے کی توقع ہے۔
یہ اعلان بدھ کے روز ایڈمنٹن میں کیا گیا، جہاں بتایا گیا کہ یہ فنڈز صوبے بھر میں سات منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ایمرجنسی مینجمنٹ اور کمیونٹی ریزیلینس کی وفاقی وزیر ایلینور اولسزیوسکی نے کہاہماری حکومت اس کام کی حمایت کر رہی ہے تاکہ پیداوار بڑھے، روزگار کے مواقع پیدا ہوں، معاشی مفاہمت کو فروغ ملے اور تمام کمیونٹیز ترقی کر سکیں۔
نمایاں منصوبےفورٹ مکمرے میں بڑے پیمانے پر آرٹس انکیوبیٹر: $750,000سِکسیکا نیشن میں بزنس ریسورس حب: $810,300ماسکواسیس (ہائی وے 2 کے قریب) میں فیول اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹریول سینٹر: $2 ملینبلیک فُٹ کنفیڈریسی میں ایگرو بزنس اور ریجینیریٹیو ایگریکلچر پروگرام: $458,250پی وائن میٹیس سیٹلمنٹ میں روایتی علاقوں کا ڈیٹا میپنگ منصوبہNAIT (نادرن البرٹا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی) کو $1 ملین، تاکہ کمیونٹی اٹلس تیار کیے جائیں اور میٹیس افراد کو تربیت دی جائے۔AKSIS-Edmonton Indigenous Business Association کو $200,000 انڈیجنس ریسورس سینٹر قائم کرنے کے لیے۔پی وائن میٹیس سیٹلمنٹ کی نمائندہ لن اسمتھ نے کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ تر نوکریاں انڈیجنس افراد کو ملیں،
لیکن اگر سب کو حصہ ملے تو بھی ٹھیک ہے۔”اسی موقع پر وزیرِاعظم مارک کارنی نے بھی انڈیجنس رہنماؤں سے ملاقات کی تاکہ بڑے ترقیاتی منصوبوں میں ان کی شمولیت یقینی بنائی جا سکے۔کاروباری رہنما شیلے مینڈویل نے کہاانڈیجنس کمیونٹیز کو طویل عرصے تک معاشی گفتگو سے باہر رکھا گیا ہے۔
ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے اس خلا کو پورا کرنا ہے۔”وزیر اولسزیوسکی نے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل کے بڑے منصوبوں میں انڈیجنس کمیونٹیز کی رضامندی اور شراکت کو بنیادی حیثیت دی جائے گی۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال انڈیجنس آبادی میں بیروزگاری کی شرح دیگر البرٹنز سے تین فیصد زیادہ رہی۔