کیلگری میں خاتون گرفتار، گاڑی سے اسلحہ اور سترہ ہزار ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کیلگری کے علاقے پریسٹوِک میں پولیس نے ایک خاتون کو گاڑی سے گرفتار کر کے کئی ہتھیار اور سترہ ہزار ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔
یہ واقعہ صبح ساڑھے تین بجے پیش آیا جب پولیس کو مشکوک گاڑی کی اطلاع ملی۔ گاڑی پر غلط نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی اور خاتون پچھلی سیٹ پر سو رہی تھی۔
پولیس نے گاڑی سے چرچل شاٹ گن اور کارتوس، نقلی پستول، الیکٹرک ویپن، ایک سو سینتالیس گرام فینٹانل، منشیات کا سامان، موبائل فون اور کئی مشتبہ چوری شدہ اشیاء قبضے میں لے لیں۔
گرفتار ہونے والی خاتون کا نام چھببیس سالہ سمرا ماریا استالنک ہے جس پر تیرہ سنگین الزامات لگائے گئے ہیں جن میں غیر قانونی اسلحہ رکھنا، اسلحے کی غلط اسٹوریج، سیریل نمبر میں ردوبدل، ضمانت کی خلاف ورزی اور منشیات فروشی شامل ہیں۔
ملزمہ کو 27 اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے پریسٹوِک، نیو برائٹن یا کاپر فیلڈ میں کوئی مشکوک سرگرمی دیکھی ہو تو اطلاع دیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔