بھارتی پنجابی فلموں کے معروف مزاحیہ اداکار جسوندر بھلا چل بسے،ساتھی اداکار افسردہ

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)پنجابی فلموں میں مزاحیہ کرداروں سے شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار جسوندر سنگھ بھلہ 65 برس کی عمر میں چل بسے۔ وہ جمعہ کی صبح موہالی کے فورٹس ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی آخری رسومات ہفتے کے روز بالونگی میں ادا کی جائیں گی جن میں ان کے ساتھی فنکار اور قریبی دوست بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

جسوندر بھلہ نے اپنے مخصوص انداز اور کامیڈی کرداروں کے ذریعے مداحوں کے دلوں میں خاص مقام بنایا۔ انہوں نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا، جن میں سپرہٹ فلم کیری آن جٹا بھی شامل ہے۔

جسوندر کی موت کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری ایک معروف اداکار سے محروم ہوگئی ہے ، ساتھی اداکار جسوندر بھلا کی موت پرانتہائی افسردہ ہیں

خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی آخری رسومات ہفتے کے روز بالونگی میں ادا کی جائیں گی۔ پنجابی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی ساتھی فنکار اور قریبی دوست ان کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔

جسوندر بھلہ کے انتقال پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ پنجابی سینما نے ایک ایسا فنکار کھو دیا ہے جس نے مزاح اور اداکاری کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں خاص مقام بنایا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔