غزہ کو ملیامیٹ کرنے کی دھمکی، قحط اور بمباری، انسانی المیہ شدت اختیار کر گیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ سٹی پر بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی تیاریوں کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے

اگر حماس نے تمام یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو شہر کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع اسریئل کاٹز نے کہا کہ غزہ کا سب سے بڑا شہر بھی رفح اور بیت حانون کی طرح کھنڈرات میں بدل سکتا ہے۔انہوں نے سخت لہجے میں کہا: *“جہنم کے دروازے حماس کے سر پر کھلنے والے ہیں، جب تک وہ ہتھیار ڈال کر یرغمالیوں کو آزاد نہیں کرتے۔” حماس نے اس بیان کو کھلی اعترافی دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نسل کشی کے مترادف ہے۔
دوسری جانب دنیا کی سب سے بڑی فوڈ کرائسز مانیٹرنگ ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ غزہ سٹی قحط میں مبتلا ہے اور تقریباً پانچ لاکھ افراد بھوک کی شدید ترین حالت کا شکار ہیں۔ یہ مشرقِ وسطیٰ میں قحط کی پہلی باضابطہ تصدیق ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر لڑائی اور امداد کی رکاوٹیں جاری رہیں تو بھوک سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کے رویے پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی رہائی میں تاخیر بلیک میلنگ ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ یرغمالی “بعض اوقات زیادہ محفو رہتے ہیں اگر فوجی کارروائی تیزی سے کی جائے۔
غزہ سٹی پر ممکنہ حملہ اگلے چند دنوں میں شروع ہوسکتا ہے۔ اسرائیل کا مؤقف ہے کہ شہر اب بھی حماس کا بڑا گڑھ ہے جہاں زیرِ زمین سرنگوں کا جال بچھا ہوا ہے۔ لیکن شہر میں لاکھوں شہری بھی پناہ لیے ہوئے ہیں جن میں بیمار اور بار بار بے گھر ہونے والے شامل ہیں۔ طبی ادارے خبردار کر رہے ہیں کہ مریضوں کو جنوب منتقل کرنے کی اسرائیلی ہدایت ناممکن ہے کیونکہ وہاں کوئی سہولت موجود نہیں۔
اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ سٹی کے ایک اسکول اور اس کے اردگرد کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 17 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ شہداء میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو اسکول کے صحن میں خیموں میں مقیم تھے۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 62 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں نصف کے قریب عورتیں اور بچے ہیں۔ صرف غذائی قلت اور بھوک سے مرنے والوں کی تعداد 273 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ جنگ اکتوبر 2023 میں شروع ہوئی جب حماس کے حملے میں اسرائیل میں 1200 افراد ہلاک اور 251 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ آج بھی تقریباً 50 یرغمالی غزہ میں موجود ہیں، جن میں صرف 20 کے زندہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔بین الاقوامی ادارے اور امدادی گروپ خبردار کر رہے ہیں کہ اگر اسرائیل نے غزہ سٹی پر بھرپور چڑھائی کر دی تو نہ صرف باقی یرغمالیوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی بلکہ انسانی المیہ ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔