اونٹاریو جوڑے کو OLG ویب سائٹ پر 10 ہزار ڈالر جیتنے کے بعد مشکلات کا سامنا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اونٹاریو کے ایک جوڑے نے بتایا کہ انہوں نے OLG (Ontario Lottery and Gaming) ویب سائٹ پر 10 ہزار ڈالر جیتے، لیکن جب انعامی رقم نکلوانے کی کوشش کی تو انہیں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

چیرل ہیٹلی اور مارک رینڈل گزشتہ دو سال سے OLG پر قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ رینڈل نے پہلے آن لائن لاٹری ٹکٹس خریدنے کے بعد ویب سائٹ کے آن لائن کیسینو گیمز بھی آزمانا شروع کیے۔

انہوں نے بتایا: "پہلے ہی راؤنڈ میں مجھے 5 ہزار ڈالر کا جیک پاٹ ملا، جو فوراً ہمارے رجسٹرڈ بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہو گیا۔” اس کے بعد رواں ماہ دوبارہ انہیں خوش قسمتی ملی اور انہوں نے 10 ہزار ڈالر جیت لیے۔

لیکن اس بار جب انہوں نے انعامی رقم بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی تو اگلے ہی دن انہیں اطلاع ملی کہ اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے اور ڈپازٹ منسوخ ہو گیا ہے۔

رینڈل نے کہا: "یہ وہی بینک اکاؤنٹ ہے جو ہم برسوں سے استعمال کر رہے ہیں۔ میں نے دوبارہ تمام معلومات فراہم کیں لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ نہ تو اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو پاتے ہیں اور نہ ہی چیٹ ایجنٹ سے بات ممکن ہے۔”

مایوسی کے بعد انہوں نے Speakers Corner سے رابطہ کیا، جس کے بعد OLG سے بات کرنے پر صرف ایک دن میں ان کی انعامی رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کرا دی گئی۔

OLG کے ترجمان نے کہا کہ وہ اکاؤنٹس کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کر سکتے۔ "ہم روزانہ کئی اکاؤنٹس کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ وہ پلیئر ایگریمنٹ کے مطابق استعمال ہو رہے ہیں یا نہیں۔

اگرچہ رقم واپس ملنے پر دونوں مطمئن ہیں، لیکن وہ اب یہ سوچ رہے ہیں کہ دوبارہ کھیلنا چاہیے یا نہیں۔ رینڈل نے کہا:
"جب آپ تھوڑا سا مزہ لینا چاہتے ہیں تو ایسی مایوس کن صورتحال میں کون پڑنا چاہے گا؟ اگر یہ صرف 500 ڈالر ہوتے تو شاید ہم بھول جاتے، لیکن 10 ہزار عام آدمی کے لیے بڑی رقم ہے۔”

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔