ٹرمپ کی حامی خاتون کی قرآن پاک نذر آتش کرنے کی کوشش ،مسلمانوں کو دھمکیاں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی ایک خاتون کی اشتعال انگیز حرکت نے مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔

خاتون نے نہ صرف قرآن پاک کو آگ لگائی بلکہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات بھی دئیے ۔تفصیلات کے مطابق، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک خاتون، جس کی شناخت ویلنٹینا گومیز کے نام سے ہوئی ہے، کو قرآن پاک کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویلنٹینا خود کو ریپبلکن پارٹی اور “میک امریکا گریٹ اگین” مہم سے منسلک قرار دیتی ہے۔ویڈیو میں وہ ایک آتش گیر آلہ استعمال کرتے ہوئے قرآن پاک کو نذرِ آتش کرتی ہے اور انتہائی سخت جملے ادا کرتے ہوئے مسلمانوں کو امریکہ چھوڑنے کی دھمکی دیتی ہے۔ اس دوران وہ اسلام کے خاتمے اور مسلمانوں کے خلاف تشویشناک انداز میں نفرت پھیلانے والے بیانات بھی دیتی ہیں۔ویلنٹینا گومیز نے مزید کہا کہ "امریکہ ایک مسیحی ملک ہے اور مسلمان یہاں کے نہیں ہیں، انہیں واپس اپنی ریاستوں میں جانا ہوگا۔” ان کے اس اشتعال انگیز عمل پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا اور لاکھوں افراد نے اس حرکت کی مذمت کی۔یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ گومیز نے اسلام مخالف رویہ اختیار کیا ہو۔ اس سے قبل بھی وہ ٹیکساس میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر چڑھ کر اعلان کر چکی ہیں کہ "اسلامی شریعت کو ٹیکساس پر قابض نہیں ہونے دیا جائے گا۔”قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف مسلمانوں بلکہ پورے ملک کی مذہبی ہم آہنگی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔ اس واقعے نے ایک بار پھر امریکا میں مذہبی آزادی اور بڑھتے ہوئے نفرت انگیز جرائم پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔