اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے سرحدی علاقوں کو مزید محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔
ایرانی سفارتخانے کے جاری کردہ بیان کے مطابق بات چیت میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں ملک اپنی سرحدوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل موسوی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران اپنی استطاعت کے مطابق متاثرین کی مدد کو باعثِ فخر سمجھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مختلف شعبوں میں بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور رابطوں کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔
In a Telephone Conversation between Iranian CGSAF, Maj. Gen. Abdolrahim Mousavi and Pakistani COAS, Field Marshal Syed Asim Munir:
The Two Sides are READY to ERADICATE TERRORISM to SECURE COMMON BORDERLINES. pic.twitter.com/o5b564krdX
— Embassy of Islamic Republic of Iran- Islamabad (@IraninIslamabad) August 26, 2025