فیصل امین گنڈا پور کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑ دی۔

اس حوالے سے انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل عمران خان نے اپنی جماعت کو ہدایت دی تھی کہ وہ قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے الگ ہو جائیں اور ضمنی انتخابات کے عمل کا بھی حصہ نہ بنیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بھی تصدیق کی تھی کہ عمران خان نے پارٹی کو کمیٹیوں سے استعفے دینے کا حکم دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں شرکت کر کے ان کو قانونی حیثیت نہیں دینی چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔