اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور معروف فٹبال کھلاڑی ٹریوس کیلسی نے اپنی منگنی کی باضابطہ اطلاع مداحوں کو دے دی۔
35 سالہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی پچھلے دو برس سے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار رہے تھے۔ منگنی کا اعلان ایک رومانوی فوٹو شوٹ کے ذریعے کیا گیا جس میں ٹریوس کو پھولوں سے بھرے باغ میں گھٹنے ٹیک کر پروپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق، ٹریوس نے دو ہفتے قبل سوئفٹ کو خفیہ طور پر شادی کی پیشکش کی تھی، جس کے بعد اب تصاویر منظرِ عام پر آئی ہیں۔
انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں ٹیلر سوئفٹ نے کیپشن لکھا: “آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں۔”
یہ خبر سامنے آتے ہی دونوں کی تصاویر اور پوسٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔