ایشیا کپ 2025 پاک بھارت میچ بڑا ٹاکرا ، فاتح کون ہوگا وسیم اکرم نے بتا دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے جا رہا ہے

اس میچ سے قبل سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے شائقین کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان بمقابلہ بھارت مقابلہ ہمیشہ ہی دباؤ اور اعصاب کا امتحان ہوتا ہے۔ اس بار بھی جو ٹیم پریشر کو بہتر انداز میں سنبھالے گی، وہی فاتح کے طور پر ابھرے گی۔وسیم اکرم نے کہا کہ کاغذی طور پر بھارتی ٹیم کو برتری حاصل ہے اور اسی وجہ سے انہیں فیورٹ کہا جا سکتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بڑے مقابلوں میں فیورٹ کا لیبل کوئی معنی نہیں رکھتا۔ پاکستانی ٹیم میں بھی وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتی ہیں۔انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ کھیل کو کھیل کی حد تک رکھیں۔ ان کے مطابق اگر بھارتی اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہیں تو پاکستانی عوام بھی اپنے اسکواڈ کے پیچھے دل و جان سے موجود ہیں۔ لیکن سب سے بڑھ کر یہ ضروری ہے کہ کھیل کی اصل روح کو برقرار رکھا جائے اور دونوں ممالک کے پرستار نظم و ضبط اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔وسیم اکرم نے مزید کہا کہ اس میچ کو دنیا بھر کی نظریں دیکھ رہی ہیں، اس لیے کرکٹ کے شائقین کو اپنی مثبت رویے سے ایک اچھا پیغام دینا ہوگا۔یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت کے درمیان، 14 ستمبر کو دبئی کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔