اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وینکوور بورڈ آف پارکس اینڈ ریکری ایشن نے اعلان کیا ہے کہ گرم اور خوشگوار موسم کے باعث کٹسِلانو پول کا سیزن ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔
پول کی اصل بندش کی تاریخ منگل 2 ستمبر مقرر تھی، لیکن اب اسے بڑھا کر اتوار 7 ستمبر کر دیا گیا ہے۔
پارک بورڈ کے مطابق اس توسیع کے لیے "ضروری انتظامی اور عملے سے متعلقہ تبدیلیاں” کی گئی ہیں، جن میں اوقاتِ کار میں معمولی رد و بدل بھی شامل ہے۔
مزید پانچ دن کے لیے پول کے اوقات یہ ہوں گے:
صبح 7 بجے سے 10:30 بجے تک
صبح 11 بجے سے 2:30 بجے تک
دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک
تاہم یہ سہولت شہر کے دیگر اوپن ایئر پولز پر لاگو نہیں ہوگی۔ سیکنڈ بیچ، نیو برائٹن اور میپل گروو پولز منگل 2 ستمبر کو اپنے شیڈول کے مطابق بند ہو جائیں گے۔
پارک بورڈ کا کہنا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر کے مہینے ضروری مرمت کے لیے نہایت اہم ہیں تاکہ سرد اور برسات کے موسم سے پہلے تمام انتظامات مکمل ہو سکیں۔