34
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کالا باغ ڈیم پاکستان کے لیے ضروری ہے اور کسی کے اعتراضات ہوں تو انہیں دور کر کے منصوبہ مکمل کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مفاد کو پیچھے نہیں دھکیلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ڈیم کی تعمیر میں حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہے اور دیگر صوبے بھی اپنا حصہ ڈالیں تاکہ یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کر سکے۔ علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے گئے اور نہ ہی ڈیم بنائے گئے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بارشوں کے باعث کئی شہروں میں نقصان ہوا اور خیبرپختونخوا میں 490 افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے۔ اگر وقت پر ڈیم بنائے جاتے تو اتنا نقصان نہیں ہوتا۔ بدقسمتی سے ماضی میں اس حوالے سے کوئی کام نہیں کیا گیا۔