اسرائیل نے غزہ میں بربریت کی انتہا کر دی ، مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید

 ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں قیامت صغریٰ کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایک ہی دن میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 281 زخمی ہوئے۔

 24 گھنٹوں میں 3 بچوں سمیت 13 فلسطینی بھوک اور غذائی قلت کے باعث شہید ہو گئے۔ بھوک سے مرنے والوں کی تعداد 361 ہو گئی ہے جن میں 130 بچے بھی شامل ہیں۔گھر پر راکٹ حملے میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون شہید ہو گئی، جنوبی غزہ میں المواسی کے محفوظ علاقے پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 5 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 63 ہزار 633 ہو گئی جب کہ 160914 افراد زخمی ہو گئے۔
غزہ شہر میں اسرائیلی پیش قدمی جاری رہی جس سے لاکھوں بے گھر فلسطینی محفوظ پناہ گاہوں سے محروم ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے گھروں اور عمارتوں کے ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج امدادی کارکنوں کو امدادی کارروائیوں کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔