پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف احتجاج کیس، 60 ملزمان اشتہاری قرار

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے کیس میں انسدادِ دہشتگردی عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلب کر لیا جبکہ 60 افراد کے خلاف باقاعدہ اشتہاری کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 4 اکتوبر کے احتجاج کے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت میں پیشی کے دوران نامزد 82 ملزمان میں سے صرف 8 افراد موجود تھے، باقی ملزمان کی غیر حاضری پر دوبارہ سمن جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔

یاد رہے کہ اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تین بہنیں بھی شامل ہیں۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد مزید کارروائی ملتوی کر دی۔۔

یہ خبر بھی پڑھیں 

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں غیر قانونی اور آئینی ہیں، بیرسٹر گوہر

یہ مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا، جبکہ ایک اور مقدمہ تھانہ سنگجانی میں بھی قائم ہے، جس میں عدالت نے 60 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس کیس میں سابق سینیٹر اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ باقی ملزمان کی غیر حاضری پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

ادھر بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت بھی ہوئی، لیکن وزارتِ قانون کو لکھے گئے خط کا جواب نہ آنے پر عدالت نے اس کیس کی کارروائی 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ اس دوران پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی طرف سے وکلا سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی، زاہد بشیر ڈار اور مرتضیٰ طوری پیش ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔