ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی دوست سامعہ حجاب کا تہلکہ خیز انکشاف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)رواں سال جون میں گھر میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی قریبی دوست سامعہ حجاب نے اپنے اغوا کی کوشش اور اس کے بعد پیش آنے والے تمام معاملات پر خاموشی توڑ دی۔

ویڈیو بیان

سامعہ حجاب نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ حسن زاہد نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی اور انکار پر مسلسل ہراساں کرتا رہا۔ ان کے مطابق حسن کئی بار گھر تک پہنچا اور دھمکیاں دیں کہ اگر رشتہ قبول نہ کیا تو جان سے مار دے گا۔ سامعہ کا کہنا ہے کہ ایک روز حسن ان کے گھر آیا، زبردستی ساتھ چلنے پر مجبور کیا اور فون چھین کر گاڑی میں بیٹھ گیا۔ جب وہ فون لینے کے لیے بھاگیں تو ملزم نے ہراساں کرتے ہوئے اغوا کی کوشش کی۔ پولیس نے واقعے کے بعد حسن زاہد کو گرفتار کر لیا۔

شادی کی ضد اور دھمکیاں

ایک انٹرویو میں سامعہ نے بتایا کہ چھ ماہ قبل حسن سے ملاقات ایک دوست کی سالگرہ پر ہوئی تھی۔ بعد میں حسن نے رشتہ بھیجا جس پر انہوں نے سوچنے کی ہامی بھری، لیکن واضح کر دیا تھا کہ شادی 4 سے 5 سال بعد ممکن ہوگی۔ تاہم گزشتہ تین ماہ سے حسن زبردستی شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا، کبھی تشدد کرتا اور کبھی گالیاں دیتا۔ انکار کے بعد انہوں نے حسن کے 28 نمبرز بلاک کر دیے۔

سامعہ کے مطابق حسن مختلف محفلوں میں جا کر بھی ان پر ہاتھ اٹھاتا اور قتل یا تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہی رویہ ان کے والد کا بھی تھا جس کے باعث انہوں نے اپنے والد سے تعلق ختم کیا۔

اغوا کی کوشش

سامعہ نے مزید بتایا کہ واقعے کے دن حسن صبح سے ہی ان کی گاڑی کے اردگرد منڈلاتا رہا۔ شام کے وقت وہ دوبارہ ان کے گھر آیا اور انگوٹھی مانگی۔ سامعہ نے پولیس کو کال کی اور بعد میں انگوٹھی واپس کرنے کے دوران ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھیں کہ حسن موبائل چھین کر بھاگ گیا۔ اس کے بعد حسن اور اس کے ساتھی نے زبردستی انہیں گاڑی میں ڈال لیا اور راستے میں بار بار دھمکیاں دیتا رہا کہ شادی سے انکار پر تیزاب پھینک دے گا یا قتل کر دے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ حسن انہیں واپس گھر نہیں چھوڑنا چاہتا تھا لیکن جب ان کے نمبر پر 15 کی کال آئی تو حسن کے ساتھی نے اسے قائل کیا کہ جگہ جگہ کیمرے لگے ہیں، بہتر ہے انہیں گھر واپس چھوڑ دیا جائے۔ یوں وہ گھر لوٹ آئیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔