پاکستان سٹاک مارکیٹ کی تاریخ ساز کارکردگی، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 156,000 پوائنٹس عبور کرگیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار 156,000 پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔ ہفتے کے آغاز پر ہی کاروبار میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1,600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ ایک 156,080 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان رہا، جن میں سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز اور بجلی پیدا کرنے والے ادارے شامل تھے۔ انڈیکس میں نمایاں وزن رکھنے والے شیئرز جیسے حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، ڈی جی کے سی، لکی، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور میزان بینک مثبت زون میں کاروبار کر رہے تھے۔

گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1,611 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ یہ 154,277 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے سستا ہو کر 281.55 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، جو پچھلے 281.65 روپے سے کم ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔