کشمیر و فلسطین تنازعات امن کے لیے خطرہ، تعاون اور ماحولیاتی انصاف ضروری،اسحاق ڈار

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں اور پاکستان ہمیشہ تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیتا رہا ہے۔

اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن، استحکام اور ترقی آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور پارلیمانی سفارت کاری مذاکرات میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس کے ذریعے ممالک کے درمیان باہمی احترام اور تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، جبکہ عالمی سطح پر عدم استحکام، بحران اور جنگیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے اور ماحولیاتی انصاف کے لیے سب کو مشترکہ آواز بلند کرنی ہوگی۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، حالانکہ پاکستان کا ماحولیاتی تبدیلی میں حصہ صرف ایک فیصد بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاء سے کہا کہ عالمی اقتصادی نظام میں اصلاحات کی بھی ضرورت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔