اونٹاریو انتخابات میں عوامی مسائل کے بجائے صحت شعبہ پر زور دینا ناکامی کا سبب بنا، لبرلز کا اعتراف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اونٹاریو لبرلز نے اپنی حالیہ صوبائی انتخابی مہم پر نظرثانی کرتے ہوئے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی انتخابی مہم میں صحت عامہ اور فیملی ڈاکٹر کی کمی پر زور دیا گیا، لیکن یہ پیغام ووٹروں تک زیادہ مؤثر انداز میں نہیں پہنچ سکا۔ ووٹرز کی زیادہ توجہ مہنگائی اور معاشی مشکلات پر مرکوز تھی۔

انتخابات میں پارٹی نے اپنی نشستوں کی تعداد نو سے بڑھا کر 14 کر لی اور اسمبلی میں دوبارہ باضابطہ پارٹی کا درجہ حاصل کر لیا، تاہم نہ تو وہ انتخابات جیت سکی اور نہ ہی اپوزیشن کی جماعت بن سکی۔ حتیٰ کہ پارٹی لیڈر بونی کرومبی اپنی نشست جیتنے میں بھی ناکام رہیں۔

رپورٹ کے مطابق، انتخابی مہم کے بعد کیے گئے "ڈی بریف” میں 1,200 سے زائد افراد (جن میں امیدوار، مہم مینیجرز اور پارٹی اراکین شامل تھے) کی رائے لی گئی۔

بہت سے شرکاء کا کہنا تھا کہ پلیٹ فارم میں مسائل موجود تھے۔ رپورٹ میں کہا گیااگرچہ مرکزی پلیٹ فارم کی صحت عامہ پر توجہ انتخابی مہم سے پہلے فوکس گروپس کی بنیاد پر تھی، مگر مقامی امیدواروں اور مہم مینیجرز کو لگا کہ ووٹرز کی اصل توجہ مہنگائی اور معاشی غیر یقینی صورتحال پر ہے۔”

اس دوران یہ شکایت بھی سامنے آئی کہ فیملی ڈاکٹر تک رسائی کے حوالے سے پیغام عوامی ترجیحات سے ہم آہنگ نہیں تھا۔

دوسری جانب پریمیئر ڈگ فورڈ نے اپنی انتخابی مہم تقریباً مکمل طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور محصولات (tariffs) کے خلاف لڑائی پر مرکوز رکھی۔ نتیجتاً فورڈ کی پروگریسو کنزرویٹو پارٹی نے مسلسل تیسری بار واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے 80 نشستیں جیت لیں۔

لبرل رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کئی ووٹرز کے ذہنوں میں یہ سوال تشویش کا باعث رہا: “میں بونی کرومبی کو کیوں ووٹ دوں؟” اور لبرلز خود کو نہ تو این ڈی پی سے نمایاں کر پائے اور نہ ہی کنزرویٹوز سے۔

رپورٹ کے مطابق فورڈ کی کارکردگی پالیسی یو ٹرنز، اسکینڈلز اور کمزور نتائج سے بھری ہوئی تھی، اس کے باوجود انہوں نے خود کو غیر یقینی حالات میں ایک مضبوط رہنما کے طور پر پیش کیا۔ ہم اس بیانیے کو چیلنج کرنے یا ان کے اقدامات کو عوام کی معاشی بے چینی سے جوڑنے میں ناکام رہے۔

فنانسنگ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ لبرلز کے لیے ایک مضبوط پہلو تھا، کیونکہ پارٹی نے 2022 کے انتخابی قرضے وقت سے پہلے ادا کر دیے اور 2025 کی انتخابی مہم میں بھی 12 ملین ڈالر خرچ کیے۔ تاہم، آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی کو 15 ملین ڈالر خرچ کرنے کا ہدف رکھنا چاہیے۔

رپورٹ میں یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ لبرلز کو اگلی انتخابی مہم سے پہلے ہی فنڈ ریزنگ اور رضاکاروں کی تنظیم پر بھرپور توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ زیادہ مؤثر تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے سکیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔