اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے اپنی سپر ہٹ فلم رنگیلا کی ریلیز کے 30 سال مکمل ہونے پر ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے انسٹاگرام پر 1995 کی اپنی فلم کے مشہور گانے رنگیلا رے پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ رام گوپال ورما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اور اس کا گانا اس دور میں بے حد مقبول ہوا تھا۔
حالیہ ویڈیو میں ارمیلا آسمانی اور سفید رنگ کے لباس میں اپنے ہی مشہور گانے پر ڈانس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو دیکھ کر یقین ہی نہیں آتا کہ وہ 51 سال کی ہیں اور تین دہائیوں بعد بھی اسی جوش و جذبے سے پرفارم کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان کی فٹنس اور توانائی کی تعریف کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔