برٹش کولمبیا کے عوام حکومت کی پالیسیوں سے نالاں، ڈیوڈ ایبی کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)برٹش کولمبیا کے پریمیئر ڈیو ڈ ایبی کی عوامی حمایت میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ جون سے اب تک ان کی مقبولیت میں مزید پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اب صرف 41 فیصد عوام ان کی کارکردگی کو تسلیم کر رہے ہیں۔

گزشتہ چھ ماہ میں ان کی مقبولیت 12 فیصد کم ہو چکی ہے، جو نومبر 2022 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اب تک کی سب سے کم شرح ہے۔

اینگس ریڈ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ جون رو کے مطابق صرف قدامت پسند یا معتدل ووٹرز ہی نہیں بلکہ این ڈی پی کے اپنے ووٹرز بھی حکومت کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاہیلتھ کیئر اور مہنگائی جیسے مسائل پر حکومت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ اب تو بی سی این ڈی پی کے حمایتی بھی کہنے لگے ہیں کہ وہ حکومت کے موجودہ راستے سے مطمئن نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایبی کی مقبولیت تیزی سے گر رہی ہے۔”

ایبی نے ایک سال سے بھی کم عرصہ پہلے دوبارہ انتخاب جیتا تھا لیکن اب انہیں کئی محاذوں پر عوامی ناراضی کا سامنا ہے۔ ان میں مزدور تنظیموں کے ساتھ تنازعات، مقامی لوگوں کی زمینوں کے حقوق سے متعلق فیصلے، اور ایک مہنگی دوا کی فنڈنگ روکنے کا معاملہ شامل ہے، جو عوامی دباؤ کے بعد واپس لینا پڑا۔

مالیاتی صورتحال پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ رو کے مطابق،صوبائی خسارہ وقت کے ساتھ بڑھ رہا ہے اور عوام اس پر بھی تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف مارچ 2024 میں ہی ڈیویڈ ایبی کی مقبولیت 53 فیصد تھی، جو ان کا سب سے زیادہ اسکور تھا۔ اس سے پہلے ان کی منظوری کی شرح عموماً 43 اور 48 فیصد کے درمیان رہی۔

41 فیصد کی موجودہ شرح کے ساتھ ایبی پورے کینیڈا میں وزرائے اعلیٰ کی مقبولیت کی فہرست میں دوسرے نمبر سے آخری پوزیشن پر ہیں، جہاں ان کے ساتھ اونٹاریو کے وزیرِاعلیٰ ڈگ فورڈ بھی موجود ہیں۔

اس فہرست میں سب سے کم مقبول  پریمیئر کیوبیک کے فرانسوا لیگو ہیں، جن کی شرحِ منظوری صرف 22 فیصد ہے۔

دوسری طرف، سب سے زیادہ مقبول وزیرِاعلیٰ مینٹوبا کے واب کینو ہیں، جنہیں 61 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔