جلالپور پیر والا اور علی پور میں امدادی کشتیاں الٹ گئیں،تین بجے جاں بحق،نو افراد لاپتہ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)صوبہ پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ اطلاعات کے مطابق سیلابی ریلے کے دوران متاثرین کی کشتیاں الٹنے سے کم از کم تین افراد جاں بحق اور نو لاپتہ ہو گئے ہیں، جبکہ 21 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ پر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔

خان بیلہ اور موہانہ سندیلہ میں سیلاب متاثرین کی کشتیوں کے الٹنے کے واقعات پیش آئے۔ موہانہ سندیلہ میں کشتی الٹنے سے چار سالہ بچہ ہلاک ہوا جبکہ 18 افراد کو زندہ نکال لیا گیا اور نو افراد کی تلاش جاری ہے۔ خان بیلہ میں الٹنے والی کشتی میں 20 افراد سوار تھے، جس میں سے دو ماہ کا بچہ ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔

مظفرگڑھ کے علاقے لتیم ماڑی میں بھی سیلاب متاثرین کی کشتی الٹی، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ بہاولنگر کی بستی کلر والی میں دریائے ستلج میں 12 سالہ بچہ ڈوب گیا۔

حفاظتی اقدامات

ملتان کے قریب جلال پور شہر کو سیلاب سے بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈال دیا گیا تاکہ عارضی بند پر پانی کا دباؤ کم ہو سکے۔ رحیم یارخان کی تحصیل لیاقت پور نوروالا میں بھی سیلاب نے شدید تباہی مچائی، جس کے باعث ہنگامی بنیادوں پر ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ حکام نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اولین ترجیح ہے، اور انسانی جانوں، مال مویشی اور مالی نقصان سے بچانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

دریائوں کی صورتحال

ہیڈ پنجند، دریائے چناب: پانی کی سطح انتہائی بلند، 6 لاکھ 68 ہزار کیوسک سے زائد۔

تونسہ بیراج، دریائے سندھ: سیلابی ریلہ تقریباً 2 لاکھ کیوسک کے قریب بڑھ رہا ہے۔

تریموں بیراج، دریائے چناب: تازہ ترین ریلا ایک لاکھ 88 ہزار کیوسک سے زیادہ۔

گنڈا سنگھ والا، دریائے ستلج: پانی کی سطح ایک لاکھ 82 ہزار کیوسک سے زائد، بھارت کی جانب سے مسلسل پانی چھوڑا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔