وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ قطر پر ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں ہے۔ وہ دوحہ پہنچ کر امیرِ قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی، شاہی خاندان اور قطری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم دوحہ میں امیرِ قطر سے ملاقات کے دوران اسرائیل کی جانب سے خطے کے مختلف ممالک پر مسلسل جارحانہ کارروائیوں، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ تعلقات مشترکہ عقائد، اقدار اور تاریخی روابط پر مبنی ہیں، اور دونوں ممالک مختلف عالمی و علاقائی امور پر قریبی تعاون رکھتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔