کینیڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی 59 رکنی ٹیم کی، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ

 اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کینیڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی 59 رکنی ٹیم شرکت کر رہی ہے، جس کا ہدف 2023 میں ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں جیتی گئی 6 میڈلز کی تعداد کو پیچھے چھوڑنا ہے۔

مقابلے 12 ستمبر سے 21 ستمبر تک جاری رہیں گے اور اس دوران کینیڈا کے کھلاڑی کئی نمایاں ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
 کینیڈا کے چار دفاعی چیمپئنز
کینیڈا نے پہلی بار چار دفاعی ورلڈ چیمپئنز میدان میں اتارے ہیںجن میں ایتھن کیٹسبرگ  (ہتھوڑا پھینک)، کیم رِن راجرز   (ہتھوڑا پھینک)،  مارکو آروپ  (800 میٹر رن)، پئرس لی پیج (ڈیکاتھلون)یہ بھی ایک تاریخی موقع ہے کہ مردوں کے 800 میٹر میں کینیڈا کی جانب سے چار انفرادی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
کینیڈا کی موجودہ ٹیم کو ایتھلیٹکس کے ماہرین "گہری اور متوازن” قرار دے رہے ہیں۔ بڈاپسٹ میں 6 میڈلز جیتنے کے بعد، اب ٹیم کا ہدف بیجنگ 2015 کے 8 میڈلز کا قومی ریکارڈ توڑنا ہے۔ٹیم کی کامیابی اس بات پر منحصر ہوگی کہ کیا دفاعی چیمپئنز اپنے ٹائٹلز بچا پاتے ہیں اور نئے کھلاڑی عالمی اسٹیج پر اپنی صلاحیت ثابت کر پاتے ہیں۔م
 کرسٹوفر مورالس ولیمز
، جنہوں نے پچھلے سال کینیڈین ریکارڈ 44.05 سیکنڈ دوڑا، حالیہ فارم میں ہیں۔ انہوں نے جولائی میں ایڈمنٹن میں 44.85 کا بہترین وقت نکالا اور مسلسل تیسری بار کینیڈین ٹائٹل جیتا۔
  لارن گیل
 اپنی دوسری ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان کا بہترین وقت اس سیزن میں 51.00 رہا ہے، جو پچھلی کارکردگیوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔
آڈری لڈک
جو گیٹینو، کیوبیک سے تعلق رکھتی ہیں، 11.26 سیکنڈ میں کوالیفائی کر کے سیمی فائنل میں پہنچی ہیں۔ انہوں نے جولائی میں 10.94 سیکنڈ کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ بنایا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔