عالمی برادری دوہرا معیار ترک،اسرائیل کو تمام جرائم کا جوابدہ ٹھہرائے، شیخ محمد

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے دوحہ میں اسرائیلی حملے کے خلاف عرب، اسلامی اور دوست ممالک کی جانب سے اظہار یکجہتی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا ٹھوس اور موثر جواب دیا جانا چاہیے۔

  قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن نے دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس کے سلسلے میں وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک نے قطر پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک اس کی خودمختاری کے تحفظ میں قطر کا ساتھ دیں گے۔قطری وزیراعظم نے کہا کہ ہم برادر عرب اور اسلامی اور عالمی برادریوں کی طرف سے دوست ممالک کی طرف سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت اور جارحیت کی مذمت پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ممالک نے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے اور ہمارے ملک کی خودمختاری کے لیے قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔شیخ محمد نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری دوہرا معیار ترک کرے اور اسرائیل کو ان تمام جرائم کا جوابدہ ٹھہرائے جو اس نے کیے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔