وزیر اعظم شہباز شریف آج دوحہ جائیں گے ، نواز شریف چیک اپ کیلئے لندن چلے گئے

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج دوحا میں منعقد ہونے والی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ ہوں گے۔ یہ سربراہی اجلاس فلسطین میں اسرائیل کے فضائی حملوں، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے تناظر میں بلایا گیا ہے، جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت، حکومتوں اور اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔

پاکستان نے اس اجلاس میں شرکت کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی شراکت داری کو اجاگر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس سے قبل 11 ستمبر 2025 کو دوحا کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے قطر کی سلامتی و خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے قطری قیادت سے ملاقات کی تھی۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میان نواز شریف لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہو گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف غیر ملکی ایئر لائن قطر ایئرویز کے ذریعے لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوئے ہیں، جہاں ان کا قیام تقریباً دو ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق لندن میں نواز شریف اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کرائیں گے اور اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل نواز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا چیک اپ بھی کرایا تھا، جہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی بھی کی گئی اور انہیں پٹھوں میں درد کی شکایت تھی۔ اس سے قبل وہ رواں سال جون میں بھی لندن گئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔