میئر جیوتی گونڈیک کی منشیات کے استعمال کے خاتمے کے لیے پائلٹ پروگرام تیز کرنے کی تجویز

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)کیلگری کی میئر جیوتی گونڈیک نے منگل کے روز ہونے والے سٹی کونسل اجلاس میں کھلے عام منشیات کے استعمال پر قابو پانے کے لیے ایک پائلٹ پروگرام کی تیاری تیز کرنے کی قرارداد پیش کی

گوندک نے عوامی تحفظ سے متعلق نوٹس آف موشن میں ترمیم پیش کی جو مزید جائزے کے لیے منظور کر لی گئی اس کا مقصد کھلے عام منشیات کے استعمال کو ختم کرنے اور عوامی مقامات پر تحفظ کو بحال کرنے کے لیے پائلٹ منصوبے کو جلد از جلد شروع کرنا ہے

میئر گو نڈیک نے کہا کہ کیلگری کے شہری محفوظ سڑکوں محفوظ ٹرانزٹ اور محفوظ محلوں کے حقدار ہیں کھلے عام منشیات کا استعمال نہ صرف استعمال کرنے والے کے لیے خطرناک ہے بلکہ یہ ہمارے مشترکہ مقامات میں بے چینی اور بدامنی پیدا کرتا ہے یہ ترمیم ریڈ ٹیپ ختم کر کے پائلٹ منصوبے کو جلد از جلد چلانے کے لیے ہے

ترمیم کے مطابق انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 2026 کے پہلے نصف تک کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی کو کئی اہم نکات کے ساتھ رپورٹ پیش کرے ان میں شامل ہیں وفاقی صوبائی اور میونسپل قوانین میں ممکنہ تبدیلیوں کا خلاصہ جو امن افسران کو نامعلوم مادہ ضبط کرنے منتقل کرنے اور تلف کرنے کے مزید اختیارات دے سکے دیگر کینیڈین شہروں کی مثالوں کا تجزیہ جنہوں نے کھلے عام منشیات کے استعمال پر پابندی لگانے کے اقدامات کیے اور کمیونٹی کورٹس جیسے عدالتی ڈائیورژن پروگرامز کا جائزہ

گوندک نے کمیونٹی کورٹ کے موجودہ فنڈنگ ماڈل کا خلاصہ اور مستقبل میں متوقع تبدیلیوں کی رپورٹ بھی طلب کی ہے وہ چاہتی ہیں کہ 2026 کے بجٹ میں اس فنڈنگ کو جاری رکھا جائے اور پائلٹ پروگرام کے تحت کھلے عام منشیات کے استعمال کی خلاف ورزیوں کو کمیونٹی کورٹ کے دائرہ کار میں شامل کیا جائے مزید یہ کہ 2027 سے 2030 تک کے بجٹ میں بھی اس پروگرام کے لیے فنڈز مختص رہیں

میئر نے کہاکمیونٹی کورٹ کے ذریعے پائلٹ پروگرام یقینی بنائے گا کہ قانون توڑنے والوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے اور انہیں ایسی مدد فراہم کی جائے جو انہیں بہتر راستے پر لا سکے یہ اقدام عوامی مقامات پر اعتماد بحال کرنے اور شہریوں کے لیے حقیقی حل پیدا کرنے کے لیے ہے

آخر میں   گونڈیک نے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیر برائے عوامی تحفظ اور ایمرجنسی سروسز کو جلد از جلد خط لکھا جائے تاکہ ٹرانزٹ اور امن افسران کو نامعلوم مادہ ضبط کرنے اور تلف کرنے کے لیے مزید اختیارات دیے جائیں میئر گونڈیک 20 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دوسری مدت کے لیے امیدوار ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔