بلور اسٹریٹ کی بائیک لینز پر تنازع، مقامی گروپ کا دعویٰ ایمرجنسی گاڑیاں تاخیر کا شکار

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)کمیونٹی ایڈووکیسی گروپ بیلنس آن بلور کے بانی کوڈی مک کری نے منگل کو کہا کہ انہوں نے فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت بلور اسٹریٹ ویسٹ کے ایک حصے پر ایمرجنسی رسپانس وقت کا ڈیٹا طلب کیا اور پایا کہ بائیک لینز لگنے کے بعد اوسط رسپانس وقت میں 143 سیکنڈ کا اضافہ ہوا ہے

مک کری نے کہا یہ تاخیر نہیں ہے یہ فرق زندگی اور موت کے درمیان ہے یہ بائیکس بمقابلہ کارز کا مسئلہ نہیں بلکہ ایمانداری اور ترجیحات کا معاملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو شفافیت دکھانی چاہیے اور ایمرجنسی رسپانس ٹائم کا اصل اور تفصیلی ڈیٹا عوام کے سامنے لانا چاہیے بجائے اس کے کہ لوگ ایف او آئی کا سہارا لیں۔

سٹی نیوز نے جب ٹورنٹو سٹی سے رابطہ کیا تو جواب میں کہا گیا کہ بلور اسٹریٹ ویسٹ پر بائیک لینز لگنے سے پہلے اور بعد کے ایمرجنسی رسپانس وقت کے تجزیے میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آیا۔

یہ بائیک لینز 2023 سے کپلنگ ایونیو سے ساؤتھ کنگز وے تک نصب ہیں اور اب بھی مقامی سطح پر ایک متنازعہ معاملہ ہیں

ایک مقامی شخص نے کہا بدقسمتی سے انہوں نے دو ٹریفک لینز لے لیں کیونکہ اب رش بہت زیادہ ہو گیا ہے

ایک مقامی سائیکلسٹ نے کہا اس سے ٹریفک کی رفتار قابو میں آ گئی ہے جو پہلے ستر کلو میٹر فی گھنٹہ تھی اب پچاس ہو گئی ہے اور اس سے حفاظت میں بڑی بہتری آئی ہے جس کا کوئی ذکر نہیں کرتا۔

یہ مسئلہ صرف بائیک لینز کے استعمال تک محدود نہیں ہے بلکہ اعداد و شمار میں بھی تضاد ہے کمیونٹی گروپ کہتا ہے کہ بائیک لین ہٹانے کے اخراجات پر سٹی ہال کے دیے گئے اعداد و شمار اور ان کے اپنے حاصل کردہ کنٹریکٹرز کے کوٹس میں فرق ہے

مک کری کے مطابق شہر کہتا ہے کہ یہ کام کرنے پر اٹھتالیس ملین ڈالر لگیں گے جبکہ ان کے حاصل کردہ تخمینے کے مطابق یہ آٹھ کلومیٹر کی لینز کو ہٹانے کا خرچ تقریباً ایک اعشاریہ دو ملین ڈالر بنتا ہے جو شہر کے دعوے کا دسواں حصہ ہے

دریں اثنا مقامی دکاندار کہتے ہیں کہ سائیکلنگ انفراسٹرکچر نے ان کے کاروبار کو نقصان پہنچایا ہے

کروکڈ کیو ریسٹورنٹ کے مالک سیم پاپاس ان چالیس کاروباری حضرات میں شامل ہیں جنہوں نے شہر کونسلر ایمبر مورلی اور ٹرانسپورٹیشن منیجر باربرا گرے کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے

پاپاس نے کہا جو کاروبار پہلے ہی کووڈ سے متاثر تھے وہ اب بھی جدوجہد کر رہے ہیں لوگ ہمارے علاقے میں آنا کم کر چکے ہیں

بیلنس آن بلور گروپ کا کہنا ہے کہ بائیک لینز کو مین روڈ سے ہٹا کر کسی اور جگہ لگانے سے ٹریفک کا دباؤ کم ہو سکتا ہے لیکن سائیکلنگ کے حامیوں کے مطابق یہ اتنا آسان نہیں ہے

سائیکل ٹورنٹو کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل لانگ فیلڈ نے کہا کہ متبادل ثانوی بائیک لینز کا کوئی نیٹ ورک موجود نہیں ہے اسی لیے شہر بڑی سڑکوں پر بائیک لینز لگاتا ہے کیونکہ سائیکل پر سفر کرنے والے بھی وہی مقامات تک پہنچنا چاہتے ہیں جہاں گاڑیاں اور پبلک ٹرانزٹ پہنچتی ہیں

یہ مقامی تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فورڈ حکومت نے حالیہ عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں بلور سمیت تین بڑی سڑکوں سے بائیک لینز ہٹانے کا منصوبہ غیر آئینی قرار دیا گیا تھا عدالت نے کہا تھا کہ ان کو ہٹانے سے سائیکلسٹ کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہوگا اور یہ ثابت نہیں کیا گیا کہ اس سے ٹریفک جام میں کمی ہوگی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔