40
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی، تاہم وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے کیس کی اگلی تاریخ 23 ستمبر مقرر کی ہے۔
واضح رہے کہ 10 ستمبر کو اسی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور ان کے وکیل کی درخواستِ معطلی مسترد کر دی تھی۔ اس موقع پر ملزم کی جانب سے کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہوا تھا۔
عدالت نے ملزم کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ مقدمہ تھانہ بہارہ کہو میں درج ہے۔