انٹاریو میں ہیلتھ پروفیشنلز کو مزید خدمات فراہم کرنے کا اختیار دے دیاگیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)فورڈ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اونٹاریو میں ہیلتھ پروفیشنلز کو مزید خدمات فراہم کرنے کا اختیار دیا جائے گا تاکہ ایمرجنسی رومز اور ڈاکٹروں کے کلینکس کے غیر ضروری وزٹ کم کیے جا سکیں

مجوزہ تبدیلیوں کے تحت آپٹومیٹرسٹس کو یہ اجازت ہوگی کہ وہ اپنے دفاتر میں چھوٹے سرجیکل آپریشن کر سکیں اور مریضوں کو کسی فزیشن کے پاس ریفر کرنے کی ضرورت نہ ہو اس کے علاوہ ماہر نفسیات کو مخصوص دوائیں مثلاً اینٹی ڈپریسنٹس تجویز کرنے کا اختیار مل جائے گا جبکہ ریگولیٹڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو ایکس رے، ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کرنے کی اجازت دی جائے گی

 یہ خبر بھی پڑھیں ،فورڈ حکومت پر بلدیاتی ممبران کو ہٹانے کے منصوبے میں تبدیلی کا مطالبہ بڑھ گیا 

صوبائی وزیر صحت سلویہ جونز نے کہا کہ ہم مزید پروفیشنز کی اسکوپ آف پریکٹس کو بڑھا رہے ہیں تاکہ خاندانوں کے لیے علاج معالجہ تیز اور آسان بنایا جا سکے اور وہ ضرورت پڑنے پر وقت پر دیکھ بھال حاصل کر سکیں

حکومت اونٹاریو کالج آف فارماسسٹس کے ساتھ بھی کام کر رہی ہے تاکہ فارماسسٹ کو مزید 14 بیماریوں کے علاج کی تشخیص اور دوائی تجویز کرنے کا اختیار مل سکے ان بیماریوں میں شنگلز، ہلکے نیند کے مسائل، داد اور فنگل نیل انفیکشن شامل ہیں

اس کے علاوہ فارماسسٹ کو پبلک فنڈڈ ویکسینز لگانے کا بھی اختیار دیا جائے گا جن میں آر ایس وی، کالی کھانسی، ٹیٹنس، ڈفتھیریا اور سبلوکیڈ شامل ہیں سبلوکیڈ ایک انجیکشن ہے جو اوپیئڈ ڈرگز کے عادی مریضوں کے علاج میں استعمال ہوتا ہے

تاہم اونٹاریو میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ نان فزیشنز کو پیچیدہ پروسیجرز کرنے یا طاقتور دوائیں لکھنے کا اختیار دینا مریضوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے بیان میں کہا گیا کہ فزیشنز سالوں کی تربیت کے بعد مریضوں کی تشخیص اور علاج کے اہل بنتے ہیں اور اگر یہ کام دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کو دیا گیا تو مریضوں کو خطرے میں ڈالا جائے گا مریض صرف ایک فوری حل کے بجائے مکمل اور درست دیکھ بھال کے مستحق ہیں

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے فارماسسٹ کو 13 چھوٹی بیماریوں جیسے آنکھوں کا انفیکشن، بواسیر اور یورینری ٹریکٹ انفیکشن کے علاج اور دوائی تجویز کرنے کی اجازت دی تھی

اونٹاریو فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے سی ای او جسٹن بیٹس نے کہا کہ مائنر ایلمینٹس پروگرام اب تک کامیابی سے چل رہا ہے اور فارماسسٹ کے اختیارات میں مزید توسیع فیملی ڈاکٹروں اور ایمرجنسی رومز میں جانے کی ضرورت کم کر دے گی انہوں نے کہا کہ اس پروگرام نے پہلے ہی ایک ملین سے زائد اونٹیرینز کو بروقت علاج سے جوڑا ہے اور کمیونٹی فارمیسیز میں ویکسین تک رسائی میں توسیع سے رکاوٹیں کم ہوں گی اور لوگوں کو گھر کے قریب بہتر سہولیات میسر آئیں گی حکومت نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ نئے اقدامات کب سے نافذ ہوں گے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔