نئے گیس کنکشن کیلئےآن لائن کیسے اپلائی کیا جائے؟مکمل طریقہ جانیں

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وفاقی حکومت نے تین سال بعد گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کی پابندی ختم کرنے اور آر ایل این جی کنکشن فراہم کرنے کا نیا پلان جاری کر دیا۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت اجلاس میں آر ایل این جی گھریلو کنکشنز کے لیے تفصیلی روڈ میپ پیش کیا گیا۔ ایم ڈی سوئی سدرن اور سوئی نادرن نے اجلاس کو بتایا کہ پہلے ہی سال بڑی تعداد میں نئے کنکشن دیے جائیں گے۔ وزیر نے حکام کو ہدایت کی کہ درخواست دینے اور کنکشن لگانے کا عمل عوام دوست اور شفاف بنایا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت مل سکے۔

ایل پی جی کے مقابلے میں آر ایل این جی تقریباً 30 فیصد سستی اور گھریلو استعمال کے لیے زیادہ محفوظ ایندھن قرار دی گئی ہے۔

آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت
اعلامیے میں کہا گیا کہ صارفین سوئی کمپنیوں کی ویب سائٹس اور موبائل ایپس کے ذریعے آن لائن اپلائی کر سکیں گے جبکہ مقامی دفاتر میں بھی درخواستیں جمع ہوں گی۔ اس مقصد کے لیے دونوں کمپنیوں میں پراجیکٹ مینجمنٹ آفس قائم کیے جائیں گے جو درخواست سے کنکشن تک پورے عمل کی نگرانی کریں گے۔

پرانے درخواست گزاروں کیلئے خوشخبری
جن صارفین نے پہلے ہی ڈیمانڈ نوٹ کی رقم جمع کرائی ہوئی ہے، وہ بھی نئی پالیسی میں شامل ہوں گے۔ انہیں صرف سیکیورٹی فیس اور باقی رقم ادا کرنی ہوگی جس کے بعد کنکشن لگایا جائے گا۔

کنکشن فیس اور اخراجات
نئی سفارشات کے مطابق عام کنکشن کی فیس 18 ہزار روپے جبکہ ارجنٹ کنکشن کیلئے 80 ہزار روپے تجویز کی گئی ہے۔ پانچ سے دس مرلے کے گھروں کیلئے مکمل کنکشن تقریباً 40 ہزار روپے میں پڑے گا جبکہ دس مرلے سے بڑے گھروں کیلئے ڈیمانڈ نوٹ 23 ہزار اور سیکیورٹی فیس 20 ہزار روپے ہو گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔