اونٹاریو این ڈی پی کی رہنما ماریٹ اسٹائلز قیادت برقرار رکھنے میں کامیاب

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)یاگرا فالس میں منعقدہ پارٹی کنونشن میں اونٹاریو این ڈی پی کی سربراہ ماریٹ اسٹائلز نے قیادت پر اعتماد کے ووٹ میں 68 فیصد حمایت حاصل کرکے اپنی پوزیشن بچال کی۔

ہفتے کو اپنے خطاب میں اسٹائلز نے کہا کہ پارٹی گزشتہ الیکشن میں ہونے والی غلطیوں سے سبق سیکھے گی اور اونٹاریو کے عوام کو ایسا پلیٹ فارم دے گی جس پر وہ اعتماد کے ساتھ ووٹ دے سکیں۔

یہ اعتماد کا ووٹ ایسے وقت میں ہوا جب صرف ایک ہفتہ قبل اونٹاریو لبرل پارٹی کی سربراہ بونی کرومبی اپنی قیادت برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئی تھیں۔ ماریٹ اسٹائلز کے خلاف ایسی کوئی نمایاں مزاحمت دیکھنے میں نہیں آئی، اس لیے ان کی پوزیشن نسبتاً محفوظ سمجھی جا رہی تھی۔

فروری کے قبل از وقت الیکشن میں این ڈی پی نے اگرچہ اپوزیشن لیڈر کا درجہ برقرار رکھا، لیکن 2022 کے مقابلے میں کوئی نئی نشست حاصل نہیں کرسکی، الٹا چار نشستیں گنوا بیٹھے اور مقبول ووٹ میں بھی لبرلز اور کنزرویٹوز کے بعد تیسرے نمبر پر رہے۔

ماریٹ اسٹائلز، جنہیں 2023 میں اینڈریا ہورواَتھ کے استعفے کے بعد بلا مقابلہ پارٹی سربراہ بنایا گیا تھا، نے بتایا کہ انہوں نے گرمیوں کے دوران صوبے کے 50 حلقوں کا دورہ کیا اور ارکانِ جماعت سے ملاقاتیں کیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہاہمیں اپنا طریقۂ کار بدلنا ہوگا۔ ہم وہی مہم دوہرا کر مختلف نتیجے کی توقع نہیں رکھ سکتے۔ ہم اس پچھلے الیکشن سے سیکھیں گے، اپنے مضبوط ووٹ بینک کو مزید وسعت دیں گے اور ڈگ فورڈ کو احتساب کے کٹہرے میں لائیں گے۔ ہم اونٹاریو کے عوام کو ایک بہتر حکومت دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔”

تازہ سروے رپورٹ کے مطابق این ڈی پی کو اپنے اہداف حاصل کرنے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایبسکس ڈیٹا کے اگست کے آخر میں کیے گئے سروے کے مطابق ڈگ فورڈ کی حکومت کو 53 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے، جب کہ این ڈی پی محض 12 فیصد پر کھڑی ہے اور لبرلز سے 15 پوائنٹس پیچھے ہے۔ وزیرِاعلیٰ کے طور پر پسندیدگی میں بھی فورڈ کو 48 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے جبکہ اسٹائلز کی مقبولیت صرف 12 فیصد ہے۔

اسٹائلز نے پریمیئر ڈگ فورڈ کو “روزگار کا تباہ کن” قرار دیتے ہوئے صوبے میں 8 فیصد بیروزگاری کی شرح پر کڑی تنقید کی۔
انہوں نے کہااونٹاریو میں پہلے ہی 8 لاکھ لوگ بیروزگار ہیں۔ ڈگ فورڈ روزگار کے لیے ایک ڈیزاسٹر ہیں۔ عوام ہمیں چاہتے ہیں کہ ہم آواز بلند کریں، بہتر حالات کا مطالبہ کریں اور اگلے الیکشن میں انہیں شکست دینے کے لیے حکومت بنانے کی جدوجہد کریں۔”

مزید برآں، ماریٹ اسٹائلز نے اونٹاریو این ڈی پی لیڈرشپ پروگرام کے قیام کا اعلان بھی کیا تاکہ مستقبل کے پارٹی رہنماؤں کو تیار کیا جاسکے۔
انہوں نے کہایہ پروگرام شرکاء کو قیادت کے ہنر، رہنمائی اور عملی تجربہ فراہم کرے گا تاکہ وہ ہمیں 2029 اور اس کے بعد کی کامیابیوں تک لے جاسکیں۔ ہمیں جڑوں کی سطح پر اپنی حمایت کو دوبارہ زندہ کرنا ہوگا، حلقہ بہ حلقہ اور پڑوسی بہ پڑوسی کام کرنا ہوگا۔”

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔