اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حالیہ دنوں میں اوپن اے آئی (OpenAI) نے اپنے مشہور آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں ایک اہم تبدیلی کی ہے۔ اس تبدیلی کے تحت صارفین کے لیے ایک نیا پرسانلائزیشن (Personalization) پیج متعارف کرایا گیا ہے۔
اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹمین نے اس اپ ڈیٹ کا اعلان ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا۔ ان کے مطابق اس نئے پیج پر صارفین کو مختلف شخصی انداز (Personality Types) جیسے Cynic، Robot، Lesnar اور Nerd منتخب کرنے کا موقع ملے گا، جس کے ذریعے چیٹ بوٹ کا اندازِ گفتگو تبدیل ہو سکے گا۔کمپنی کے مطابق صارفین کے لیے ایک Custom Instructions Promote سیکشن بھی شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی ہدایات دے کر چیٹ بوٹ کے جوابات کو مزید بہتر اور اپنی ضرورت کے مطابق ڈھال سکیں گے۔اسی طرح دیگر حصوں میں یہ آپشنز بھی موجود ہوں گے کہ چیٹ جی پی ٹی آپ کو کس نام سے مخاطب کرے۔ آپ اپنی دلچسپیوں اور ترجیحات کو محفوظ کر سکیں۔ان فیچرز کا مقصد یہ ہے کہ چیٹ بوٹ کے ساتھ بات چیت کا تجربہ اس طرح محسوس ہو جیسے آپ اپنے کسی قریبی دوست یا ساتھی سے گفتگو کر رہے ہوں۔اس نئے پیج میں ایک اور سہولت ریفرنس چیٹ ہسٹری (Reference Chat History) بھی دی گئی ہے جس کے ذریعے صارفین یہ طے کر سکیں گے کہ چیٹ بوٹ ان کی سابقہ گفتگو کو یاد رکھے یا نہیں۔یہ نیا فیچر حاصل کرنے کے لیے صارفین کو صرف میں جا کر Personalization Option کو منتخب کرنا ہوگا۔