انسداددہشت گردی عدالت نے اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیس کے سلسلے میں کی گئی ہے، جس میں عدالت نے اسد قیصر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران دیگر پی ٹی آئی رہنماوں، بشمول پرویز الٰہی، اسد عمر اور شبلی فراز کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کی گئیں۔

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ عدالت میں چوہدری پرویز الٰہی کی نمائندگی سردار محمد رزاق ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور دیگر وکلاء پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔