چینی فوج کی سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد، جنریٹرز،سولر سسٹمز اور مفت طبی سہولیات فراہم

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مدد کے لیے چین ایک بار پھر میدان میں آگیا ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی (PLA) نے متاثرین کے لیے بڑا ریلیف پیکج روانہ کر دیا ہے، جس سے دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی مزید مستحکم ہوئی ہے۔

چینی فوج کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان میں 12 ہزار خیمے، 100 ڈیزل جنریٹرز، 50 واٹر فلٹریشن پمپ اور 300 سولر پاور سسٹمز شامل ہیں۔ یہ سامان متاثرہ علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ سڑکوں کی فوری بحالی، ٹیمیں سرگرم عمل

اس کے علاوہ چین نے فیلڈ میڈیکل کیمپ قائم کرکے سیلاب متاثرین کو مفت علاج اور ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ریلیف پیکج پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات اور مشکل وقت میں یکجہتی کی ایک اور روشن مثال ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔