وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف آج نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اجلاس کے باضابطہ افتتاحی سیشن میں شرکت کے بعد وہ امریکا اور قطر کی میزبانی میں ہونے والے عرب و اسلامی ممالک کے خصوصی سربراہی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد عالمی رہنما موجود ہوں گے۔ اس اجلاس میں وزیراعظم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کا شیڈول انتہائی مصروف ہوگا۔ وہ آسٹریا کی چانسلر کرسٹینا اسٹاکر، کویت کے ولی عہد و وزیراعظم شیخ صباح الخالد، عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، جن میں معاشی تعاون، سرمایہ کاری اور ترقیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے اور پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے ترقیاتی اہداف پر خطاب کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔