آریان خان کی نیٹ فلکس سیریز پر تنازع،رنبیر کپور اور پروڈیوسرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی تحریر اور ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس ویب سیریز "The Ba*ds of Bollywood” ریلیز کے فوراً بعد تنازع کا شکار ہو گئی۔ سات اقساط پر مشتمل اس میگا بجٹ سیریز کی پروڈکشن آریان کے والدین شاہ رخ اور گوری خان نے کی ہے اور اسے شائقین اور ناقدین دونوں کی جانب سے مثبت پذیرائی ملی ہے۔

سیریز میں متعدد معروف ستاروں نے خصوصی شرکت کی جن میں رنبیر کپور، رنویر سنگھ، سلمان خان، عامر خان، ارشد وارثی، دیشا پٹانی، عمران ہاشمی اور ارجن کپور شامل ہیں۔ تاہم ایک منظر میں رنبیر کپور کو ای سگریٹ (ویپ) پیتے ہوئے دکھانے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے ممبئی پولیس اور وزارتِ اطلاعات و نشریات کو خط لکھا ہے جس میں رنبیر کپور، پروڈیوسرز اور نیٹ فلکس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ یہ منظر بغیر کسی وارننگ کے نشر کیا گیا جو نوجوانوں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

یہ شکایت Prohibition of Electronic Cigarettes Act 2019 کی ممکنہ خلاف ورزی کے تحت دائر کی گئی ہے اور ایف آئی آر درج کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔