سیاسی و عسکری قیادت مکمل ہم آہنگ،دہشتگردی کا مکمل صفایا کریں گے ،شہباز شریف

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں، دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے لیکن اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت خارجہ پالیسی اور دیگر اہم قومی معاملات پر متفق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہر اہم مسئلے پر مشاورت کرتے ہیں، یہ ہم آہنگی جاری رہی تو ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ممکن ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی افواج نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جنگ میں پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک اور واشنگٹن کا حالیہ دورہ کامیاب رہا، اقوام متحدہ میں غزہ کے مسئلے پر ہونے والا اجلاس مثبت پیشرفت ہے، جس میں مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے پاک بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :متاثرین سیلاب کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،شہباز شریف 

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ تاریخی ہے اور یہ کسی ملک کے خلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں بہتری کے لیے ایک ہزار گریجویٹس کو چین میں تربیت کے لیے بھیجا گیا ہے اور قرضوں سے نجات حکومت کا ہدف ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم فوری طور پر رُکنے چاہئیں اور جنگ بندی ناگزیر ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر اور پانی کے معاملے کو بھی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھایا۔

شہباز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے جوان اور افسران قربانیاں دے رہے ہیں، ہم اس ناسور کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں