امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز نے مشہور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو سے شادی کر لی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز نے مشہور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو سے شادی کر لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ شادی کیلیفورنیا میں ایک شاندار تقریب میں منعقد ہوئی جس میں ٹیلر سوئفٹ سمیت کئی معروف پاپ اسٹارز نے شرکت کی۔

انسٹاگرام پر سلینا گومز نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تاریخ 27 ستمبر 2025 درج کی۔ شیئر کی گئی تصاویر میں سلینا سفید عروسی لباس میں اور بینی بلانکو ٹکسڈو میں خوش نظر آئے۔ جوڑے نے اس موقع پر رالف لارین کے خصوصی عروسی جوڑوں کا انتخاب کیا۔

یاد رہے کہ سلینا گومز اور بینی بلانکو نے 2023 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی اور دسمبر 2024 میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔