16
اردو و رلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اظہر الدین کے بعد ایک اور سابق بھارتی کپتان نے بورڈ اور ٹیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کپل دیو، کپتان جنہوں نے 1983 میں بھارت کو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں فتح دلائی، کہا کہ کرکٹ کو سیاسی معاملات سے دور رکھنا چاہیے۔کپل دیو نے اپنے بورڈ اور ٹیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب حکومت نے کھیلنے کی اجازت دی ہو تو ہاتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں میں اپنے ملک کے لیے جذبات کا ہونا فطری بات ہے لیکن ان جذبات سے کھیل اور کھیل کے جذبے کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ کوئی بھی چیز جو کھیل کے لیے اچھی نہیں ہے اسے ختم کر کے آگے بڑھانا چاہیے۔کپل دیو نے کہا کہ میری ایک ہی گزارش ہے کہ کھلاڑیوں اور میڈیا دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھیں۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے جیتا تھا تاہم بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔