12
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 17 سیریز کی نئی لانچ کر دی ہے
لیکن اگر آپ نے نئے آئی فون 17 فونز خریدے ہیں یا خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو جان لیں کہ اس نئی آئی فون سیریز میں ایپل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچر میں بگز کی اطلاعات ہیں۔
ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 سیریز کے متعارف ہونے کے چند روز بعد ہی خریداروں کو نئی سیریز میں متعارف کرائے گئے چاروں ماڈلز میں سافٹ ویئر بگ کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 کے متعدد صارفین کو اپنے فونز پر Apple Intelligence (AI) فیچرز ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے صارفین فونز کی نئی سیریز میں AI فیچرز اور ٹولز تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔دوسری جانب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فون کی اسٹوریج میں اے آئی فیچرز انسٹال ہونے کے باوجود ڈیوائس پر یہ فیچر کام نہیں کررہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایپل انتظامیہ اس بگ سے آگاہ ہے اور آئی فون 17 کے صارفین کے لیے جلد ہی اس مسئلے کو حل کرنے پر کام کر رہی ہے۔
آئی فون 17 سیریز کے نئے 4 ماڈل کیا ہیں؟
واضح رہے کہ ایپل نے رواں ماہ آئی فون 17 سیریز کے 4 ماڈلز متعارف کروائے ہیں: آئی فون 17، آئی فون 17 ایئر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس۔ اس بار ایپل نے آئی فون پلس ماڈل کو ختم کرکے اسے آئی فون 17 ایئر سے تبدیل کردیا ہے۔نئے ماڈلز میں وائرلیس میگ سیف چارجنگ کو تمام فونز کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ بیٹری لائف کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔