البرٹا،اساتذہ کی ممکنہ ہڑتال،والدین کے لیے مالی معاونت کا اعلان

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)البرٹا میں صوبے بھر کے اساتذہ کی ہڑتال کے خدشے کے پیشِ نظر صوبائی حکومت نے ایک نیا مالی امدادی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ کم عمر بچوں والے خاندانوں کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

اساتذہ کی تنظیم (ATA) نے پیر کو اعلان کیا کہ ان کے ممبران کی بھاری اکثریت نے صوبائی حکومت کی نئی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ یونین نے واضح کیا تھا کہ اگر معاہدہ رد ہو گیا تو اساتذہ 6 اکتوبر سے ہڑتال پر جائیں گے۔

اس کے جواب میں حکومت نے منگل کو Parent Support Payment Program شروع کرنے کا اعلان کیا، جس کے تحت 12 سال یا اس سے کم عمر کے ہر بچے کے لیے، جو اسکول بندش سے متاثر ہوگا، والدین کو روزانہ 30 ڈالر دیے جائیں گے۔

حکومت کے مطابق یہ رقم بچوں کی دیکھ بھال اور کھانے پینے کے اخراجات میں مدد کے لیے ہوگی۔ وزیر خزانہ نیٹ ہورنر نے بتایا کہ یہ فنڈز غیر استعمال شدہ تعلیمی گرانٹس سے فراہم کیے جائیں گے، خاص طور پر وہ رقوم جو اساتذہ کی تنخواہوں کے لیے مختص تھیں لیکن ہڑتال کے دوران خرچ نہیں ہوں گی۔

ادائیگیاں 31 اکتوبر سے شروع ہوں گی اور ماہانہ ای-ٹرانسفر کے ذریعے والدین کو ملیں گی۔ ادائیگیاں 6 اکتوبر سے ریٹرو ایکٹو ہوں گی تاکہ والدین کو اسکول بندش کے تمام دنوں کا معاوضہ مل سکے۔

اساتذہ کی یونین نے مؤقف اختیار کیا کہ والدین کو دیے جانے والے یہ 30 ڈالر یومیہ، موجودہ اساتذہ کی تنخواہ سے تقریباً دگنے ہیں۔یونین کے صدر جیسن شیلنگ نے کہایعنی حکومت اساتذہ کو معقول تنخواہ دینے کے بجائے والدین کو پیسے دے کر ہڑتال برداشت کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔

این ڈی پی کے سربراہ نہید نینشی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ ڈینیئل اسمتھ کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے، لیکن موجودہ حکومت ہر چیز پر خرچ کرنے کو تیار ہے، بس اساتذہ کے ساتھ منصفانہ معاہدہ کرنے پر نہیں۔ ان کے مطابق یہ امدادی منصوبہ روزانہ تقریباً 15 ملین ڈالر کا خرچ بنے گا۔فنڈز حاصل کرنے کے لیے والدین کو آن لائن رجسٹریشن کرنی ہوگی: account.alberta.ca

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔