حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دے دی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر پانچ سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کی گئی ہے اور پاکستان کسٹم ٹیرف کوڈز کے تحت نئی کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں۔ اب کسٹم ٹیرف کوڈ 8702 اور 8703 کے تحت سیڈان گاڑیاں، 8704 کے تحت لائٹ کمرشل گاڑیاں اور وینز، جبکہ 8711 کے تحت دیگر گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ ممکن ہوگی۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پرانی گاڑیاں صرف بینکنگ چینلز کے ذریعے کمرشل بنیادوں پر درآمد کی جا سکیں گی۔ مزید برآں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) پانچ سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرے گا، جس کے لیے علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔