آزاد کشمیر وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی میں مذاکرات کامیاب،معاہدہ طے پا گیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)آزاد کشمیر میں وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے نتیجے میں معاہدہ طے پایا۔ مظفرآباد میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس معاہدے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی وفد کے رکن رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو گیا اور کمیٹی کے تمام جائز مطالبات مان لیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فریقین کے معاملات حل کرنے کے لیے ایک لیگل ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ہر پندرہ روز بعد بیٹھک کرے گی۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کچھ عناصر چاہتے تھے کہ صورتحال خراب ہو لیکن ان کے منصوبے ناکام ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں امن قائم رکھنا سب کی ذمہ داری ہے، شکایات یا مسائل ہوں تو کمیٹی کے سامنے پیش کیے جائیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان، آزاد کشمیر اور جمہوریت کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں عوامی مسائل کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوئیں مگر مکالمے اور دانشمندی کے ذریعے یہ بحران پرامن طریقے سے حل ہوا۔

وزیر احسن اقبال کے مطابق حکومت نے ٹکراؤ کے بجائے مشاورت اور تقسیم کے بجائے یکجہتی کو ترجیح دی، اور اب سب مل کر بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے آگے بڑھیں گے۔

وزیر طارق فضل چوہدری نے بھی معاہدے کو امن کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مظاہرین گھروں کو واپس جا رہے ہیں اور تمام سڑکیں کھل گئی ہیں۔

معاہدے کی اہم شقیں

معاہدے کی اہم شقیںپرتشدد واقعات میں ہلاکتوں پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گےیکم اور 2 اکتوبر کو جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو معاوضہ دیا جائے گازخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے ملیں گےشہداء کے خاندان سے ایک فرد کو 20 دن میں سرکاری نوکری دی جائے گیمظفرآباد اور پونچھ ڈویژن میں دو نئے سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ قائم ہوں گے جن کا الحاق فیڈرل بورڈ سے ہوگا15 دن میں ہیلتھ کارڈ کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں گےحکومت پاکستان بجلی کے نظام کی بہتری کے لیے 10 ارب روپے فراہم کرے گی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔