حماس نے غزہ کا کنٹرول نہ چھوڑا تو اسے مکمل تباہ کر دینگے ،ٹرمپ کی دھمکی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے غزہ کی پٹی پر اپنا کنٹرول ختم نہ کیا تو اسے مکمل طور پر صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔

امریکی صدر نے سی این این کے اینکر جیک ٹیپر سے گفتگو کرتے ہوئے 20 نکاتی جنگ بندی منصوبے پر بات چیت کے دوران یہ بیان دیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ آیا حماس نے ان کے مجوزہ منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے، غزہ پر کنٹرول برقرار رکھنے اور یرغمالیوں کی رہائی کو مذاکرات سے مشروط کرنے پر اصرار کیا ہے؟اس پر ٹرمپ نے مختصر لیکن دو ٹوک انداز میں جواب دیا،”دیکھتے ہیں، وقت آنے پر جواب دے دیا جائے گا۔ امریکی صدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی اس حوالے سے پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق اب تک ہونے والی بات چیت "کامیاب اور مثبت” رہی ہے اور تمام فریقین پیش رفت پر متفق ہیں۔ٹرمپ نے بتایا کہ "تکنیکی ٹیمیں آج مصر میں دوبارہ ملاقات کریں گی تاکہ معاہدے کی آخری تفصیلات طے کی جا سکیں۔ میں تمام فریقوں سے کہتا ہوں کہ وہ جلد از جلد کام مکمل کریں۔”یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آج مصر میں اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان **بالواسطہ مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔امریکی وفد کی قیادت صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو ٹوکوف کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اسرائیلی وفد بھی آج مصری شہر شرم الشیخ روانہ ہو گا تاکہ مذاکرات میں شرکت کر سکے۔ادھر حماس کا ایک وفد، جس کی قیادت خلیل الحیہ کر رہے ہیں، بھی مصر پہنچ رہا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے ذرائع کے مطابق حماس معاہدے کے بعض نکات پر بات چیت کے لیے تیار ہے، جن میں یرغمالیوں کی رہائی بھی شامل ہے، تاہم تنظیم کو چند شقوں پر اب بھی تحفظات ہیں۔عرب میڈیا نے حماس کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تنظیم نے بین الاقوامی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے پر بھی مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں