21
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)سابق کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی طلاق سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں بے بنیاد ثابت ہوئیں۔
حال ہی میں دونوں کے الگ الگ سوشل میڈیا پوسٹس کے باعث ان کے درمیان اختلافات کی خبریں زیرِ گردش تھیں۔ تاہم شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثنا جاوید کے ساتھ ایک نئی تصویر شیئر کر کے تمام چہ مگوئیوں کا خاتمہ کر دیا۔
شعیب نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "ان کے ساتھ وقت گزارنا ہمیشہ خوشگوار رہا”، جس کے بعد مداحوں نے دونوں کے لیے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے گزشتہ سال شادی کی تھی، جس کے بعد شعیب کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔