اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل والٹ کا اجرا،محفوظ اور قانونی رقوم کی منتقلی ممکن بنا دی گئی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دے رہی ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل والٹ متعارف کرایا گیا ہے۔ اس والٹ کے ذریعے وہ محفوظ طریقے سے رقوم منتقل کر سکیں گے اور قانونی طور پر 10 لاکھ ڈالر تک بھیجنا ممکن ہوگا۔

سٹینفورڈ یونیورسٹی میں پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی اس ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے اپنی رقوم قانونی اور محفوظ طریقے سے پاکستان بھیج سکیں گے، جس سے غیر قانونی زرِمنتقلی کے راستے بند ہوں گے۔

رانا مشہود احمد نے مزید بتایا کہ خلیجی ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو بینک اکاؤنٹس کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، لیکن حکومت نے یو بی ایل، وزارتِ خزانہ اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ اس سلسلے میں معاہدہ مکمل کر لیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کو ایک ڈیجیٹل والٹ فراہم کیا جائے گا، جس کے ذریعے وہ براہِ راست پاکستان میں رقوم منتقل کر سکیں گے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے ہر ماہ ایک بلین ڈالر قانونی ذرائع سے پاکستان آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا مثبت تشخص اجاگر کر سکتے ہیں۔ نوجوان حکومت کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ جلد ہی حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے پاکستان کے ڈیجیٹل اور معاشی مستقبل میں فعال کردار کے لیے نئے پروگرامز بھی متعارف کرائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔