لندن سے چوری شدہ موبائل فونز چین اسمگل کرنیوالا مافیا بے نقاب

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی میں پولیس نے ایک ایسے بین الاقوامی گروہ کو بے نقاب کر دیا ہے۔

جو چوری شدہ موبائل فونز کو برطانیہ سے چین اسمگل کرنے میں ملوث تھا۔اس کارروائی میں پولیس نے 18 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں افغان اور بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، پولیس کو شبہ ہے کہ اس گروہ نے گزشتہ سال 40 ہزار سے زائد چوری شدہ فون چین منتقل کیے ۔ پولیس نے مختلف مقامات پر 28 چھاپے مارے جن کے دوران 2000 سے زائد چوری شدہ موبائل فون برآمد ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ لندن سے چوری ہونے والے تقریباً نصف فونز کو چین بھیجنے کا ذمہ دار ہے۔
معاملہ کیسے بے نقاب ہوا؟
تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک شخص نے کرسمس کی شام اپنے چوری شدہ آئی فون کو ٹریس کیا۔ اس آئی فون کا سگنل ہییتھرو ایئرپورٹ کے قریب ایک گودام تک جا پہنچا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس گودام پر چھاپہ مارا، جہاں انہیں اس شخص کا آئی فون 894 دیگر چوری شدہ فونز کے ساتھ ایک ڈبے میں ملا۔مزید تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ یہ تمام فون ہانگ کانگ بھیجے جا رہے تھے ۔ پولیس نے اسی وقت دیگر شپمنٹس روک دیں اور فارنزک شواہد کی مدد سے کئی افراد کی نشاندہی کی۔
کارروائی کے دوران پولیس نے و افغان اور ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا۔ ان کے گھروں اور گاڑیوں سے 2000 سے زائد موبائل فون برآمد کیے گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، پولیس نے ان گرفتاریوں کو اس بڑے بین الاقوامی نیٹ ورک کی کڑی قرار دیا ہے جو برطانیہ سے موبائل فون چوری کر کے انہیں ایشیائی منڈیوں میں فروخت کرتا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لندن میں موبائل فون چوریوں کی وارداتیں گزشتہ چار سال میں تین گنا بڑھ گئی ہیں ۔ سال 2020 میں 28,609 موبائل فون چوری ہوئے جبکہ 2024 میں یہ تعداد 80,588 تک پہنچ گئی ۔پولیس کے مطابق، لندن کے مشہور سیاحتی علاقوں جیسے  ویسٹ اینڈ، آکسفورڈ اسٹریٹ اور ویسٹ منسٹر  میں موبائل فون چھیننے اور جیب کاٹنے کے واقعات عام ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور بیرون ملک استعمال شدہ موبائل فونز کی بڑھتی ہوئی طلب ان وارداتوں کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اسمگلرز ان چوری شدہ فونز کو ری سیل کر کے لاکھوں پاؤنڈز کماتے ہیں ، جب کہ عام صارفین سستے فونز خرید کر اس غیر قانونی تجارت کو غیر ارادی طور پر تقویت دیتے ہیں۔پولیس نے کہا ہے کہ یہ کارروائی ابھی اختتام پذیر نہیں ہوئی اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔یک چوری شدہ آئی فون نے نہ صرف اپنے مالک تک واپسی کا راستہ دکھایا بلکہ ایک پورے بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ بھی فاش کر دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔