اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (IPI) نے سال 2025 کے لیے "ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ کے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے، جس میں فلسطین کی شہید صحافی مریم ابو دقہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 7 بہادر صحافی شامل ہیں۔
یہ ایوارڈ اُن صحافیوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے آزادیِ صحافت، سچائی اور عوامی آگاہی کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دیں، اور دباؤ، خطرات یا جبر کے باوجود اپنے فرائض ایمانداری سے نبھائے۔انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ایوارڈ کی تقریب 24 اکتوبر کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہوگی جو ادارے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے خصوصی پروگرام کا حصہ ہے۔
نامزد صحافیوں میں فلسطین سے مریم ابو دقہ اور یوکرین سے تعلق رکھنے والی وکٹوریہ روشچینا شامل ہیں، جو دونوں دورانِ جنگ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے شہید ہوئیں۔مریم ابو دقہ کو 25 اگست 2025 کو غزہ میں صیہونی فوج کے حملے میں شہید کیا گیا تھا۔ وہ فلسطینی عوام کی آواز اور قابض افواج کے مظالم کو دنیا تک پہنچانے میں پیش پیش تھیں۔ایوارڈ کے دیگر نامزد صحافیوں میںمارٹن بیرن (امریکہ) — معروف ایڈیٹر اور صحافتی رہنما،گستاوو گوریٹی (پیرو) — تفتیشی صحافی اور بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والے جمی لا(ہانگ کانگ) — مہوریت اور آزادیٔ صحافت کے لیے قید کا سامنا کرنے والے ناشر تسفالم والدیس (ایتھوپیا) — جمہوریت اور انسانی حقوق پر رپورٹنگ کے باعث دباؤ کا شکار انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ اُن تمام افراد کی جدوجہد کو سراہتا ہے جو **سچ بولنے کے جرم میں ظلم، قید یا شہادت کا سامنا کرتے ہیں
12