خون کا بدلہ لینے کے لئے افغانستان میں داخل ہونے کا حق رکھتے ہیں،خواجہ آصف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو خون کا حساب لینے کے لیے ضرورت پڑی تو افغانستان میں داخل ہونے کا حق ہے کیونکہ کابل حکومت نے پاکستان کے خلاف اپنی زمین استعمال نہ ہونے کی ضمانت فراہم نہیں کی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کی حرمت برداشت نہیں کرے گا اور افغانستان پر بھی اس کی آنچ برداشت نہیں ہونے دی جائے گی۔
خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ سابقہ دور میں بعض عناصر کو پاکستان میں لایا گیا اور آج بھی ان کے ذریعے تشدد جاری ہے۔ ان کے بقول برسوں کے مذاکرات اور وفود کے آنے کے باوجود سرحد پار سے حملے بند نہیں ہوئے اور فوجی جوانوں کے جنازے اٹھتے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہمان نوازی کے باعث لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دینے کی قیمت پاکستانی قوم نے اپنی قربانیوں کی شکل میں ادا کی ہےاور کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کچھ مہاجرین واپس جائیں تاکہ تشدد کے واقعات کم ہوں۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ انہیں اطلاعات ہیں کہ بعض غیرقانونی عناصر کو سہولتیں دی جا رہی ہیں اور وہ نئی پناہ گاہیں بنا رہے ہیں، اس لیے کابل سے واضح یقین دہانی درکار ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ مذاکرات کے لیے پاکستان تیار ہے مگر افغان حکومت کو اس معاملے میں عملی ضمانتیں دینا ہوں گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ افغان قیادت بعض بیانات کے ذریعے مذاکراتی عمل میں مستقل سنجیدگی نہیں دکھا رہی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔